بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی کی جدوجہد پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے فلسفے کی روشنی میں نظریہ پاکستان کی پیروی مضبوط دفاع کے ساتھ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تمام شہریوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔  خیال رہے کہ رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے