عثمان انور

آئی جی پنجاب کی جانب سے عمران خان کےگھر تک رسائی کے لیےدرخواست دائر

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ  میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کےگھر تک رسائی کے لیےدرخواست دائر کردی گئی ہے۔ آئی جی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جائے وقوع اور عمران خان کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب  نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جائےوقوعہ پر کالعدم تنظیم کےارکان کی موجودگی کاشک ہے۔ آئی جی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے ڈی آئی جی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زمان پارک کے کئی رہائشی 14 اور 15مارچ کے واقعات پر اندراج مقدمہ کیلئے آ رہے ہیں، پولیس نے چار مقدمات درج کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی جی کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس کو واپس آنے کا کہا اس لیےتفتیش نہیں کر پارہے، تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ تک رسائی ضروری ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ رسائی کےبغیر تفتیش کاعمل مکمل نہیں ہوسکتا، عدالت جائے وقوعہ پر جانے اور شہادت اکٹھی کرنے کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے