عظمی بخاری

دس لاکھ بندوں کی دھمکیاں دینے والوں کو اب لاکھوں کا سمندر نظر آئے گا، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دس لاکھ بندوں کی دھمکیاں دینے والوں کو اب لاکھوں کا سمندر نظر آئے گا۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری انفارمیشن کی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے پنجاب کے تمام سیکرٹری انفارمیشن کو فوری طور پر متحرک ہونے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ  کے تمام اضلاع سے نکلنے والے قافلوں کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کوریج کے لئے لائحہ بنایا گیا۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے سیکرٹری انفارمیشن تمام معلومات سینٹر پول میں بھیجیں گے، تمام سیکرٹری انفارمیشن کو لانگ مارچ میں جوائن کرنے کی جگہوں کے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے