سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

عمران خان کو عدالتوں یا قانون کی کوئی پرواہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں یا قانون کی پرواہ نہیں صرف اپنی جان کی پرواہ ہے، جس کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں انہیں پیش ہونا ہے۔ عدالت جیسی بھی ہو آپ کو اعتماد ہو یا نہیں آپ کو پیش ہونا ہوتا ہے، لیڈروں کو عدالتوں میں جانا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے اعلیٰ عدلیہ کے پاس سوموٹو اختیار ہے، لوگ سالہا سال جیلوں میں بیٹھے ہیں انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، ان کے کیسز کو ریویو کرلیں 80 فیصد کیسز وہیں ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، کبھی پوچھیں یہاں عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے، نئے چیئرمین نیب آئے ہیں امید ہے وہ ہمارے کیسز کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج آپ کی معیشت یہاں کیسے پہنچی پہلے اسے دیکھنے اور حل کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو شوق آگیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان خود کرتی ہے، قیمتوں کا کوئی تعلق حکومت سے نہیں ہوتا، حکومت کو اسے چھوڑ دینا چاہیے، اوگرا چیئرمین یہ اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے