قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف بڑا اعلان، کہا ہرحال میں حکومت کے خلاف جنگ لڑیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت کے خلاف بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرحال میں حکومت کے خلاگ جنگ لڑیں گے اور اس سلسلے میں 13 دسمبر کو لاہور میں مثالی جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک ایسی حکومت کا سامنا کررہے ہیں جو فاشزم کی مثال ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ شامل ہوگئے ہیں وہ سب دھل گئے، عمران خان نے سوائے چور چور کے ڈھائی سال میں کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گذشتہ دنوں مہنگائی کا نوٹس لیا اب مہنگائی بے قابو ہوگئی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم خطرات کے باوجود باہر نکلے ہیں ملک بحران کا شکار ہورہا ہے، ہم ہر حال میں اس حکومت کے خلاف حتمی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا غلط ہے؟ آئین کے مطابق ملک کو چلانے کے معاملے پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو زبان وزیراعظم اور وزراء استعمال کررہے ہیں اس سے سیاست گندی ہورہی ہے، مارچ کا فیصلہ ہوا تو قیادت کے ساتھ ہیں، جبکہ استعفوں کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے