شازیہ مری

عمران نیازی کو اپنی مزید چوریاں پکڑی جانے کا خوف ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو اپنی مزید چوریاں پکڑی جانے کا خوف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آصف علی زرداری کے جیالے نے ضمنی انتخابات میں عمران کو اوقات یاد دلائی۔ ملتان میں جیالے نے تمہیں دھول چٹائی، نیازی صاحب بارش اور سیلاب کے متاثرین میں 14 ارب روپے تقسیم کرو پھر مارچ کرو۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ جہاد کے نام پر شر اور فساد پھیلانے کی سازش ناکام ہوگئی، عمران بارش اور سیلاب کے متاثرین کے 14 ارب روپے ہضم کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعہ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا اور کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے ہوگا، لانگ مارچ کا آغاز لاہور کے لبرٹی چوک سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے