احسن اقبال

IPP سے ملاقات کیلئے کسی کا کوئی دباؤ نہیں، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا ہے، ایسا کرنے کے لیے کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتقام نہیں چاہتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ماضی کی گھناؤنی سازشوں پر مٹی ڈال کر انہیں دفن کردیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق بھی شریک تھے، جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا، سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ طے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے