جاوید لطیف

جو 190ملین پاؤنڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہو گا؟ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سوال کیا ہے کہ جو 190ملین پاؤنڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہو گا؟ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جو بگاڑ پیدا کرے اسے جیل میں بھی 10 کمروں پر مشتمل سب کچھ فراہم کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے جاری بیان میں کہا کہ لاڈلے کے لیے صبح 8 بجے عدالت لگتی تھی اور رات 8 بجے وہ کہتے تھے کہ ابھی حاضری کا موڈ نہیں، ہم انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 5 منٹ لیٹ ہو جاتے تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی۔

واضح رہے کہ ان کا کہنا ہے کہ کیا اُس وقت جو نا انصافی ہوئی اس کی تلافی ہو سکتی ہے؟ نواز شریف کو بار بار سزا دی جاتی رہی اور 2017ء میں انصاف کا قتل ہوا۔ ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج خوشی ہے کہ 45 سال بعد ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جا رہا ہے، کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کے لیے 45 سال انتظار کریں؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے