سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنے کا حکم

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ سرکاری امور کیلئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سےاین او سی لینا ہوگا۔ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ دیگر صوبوں میں استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں واپس بلائی جائیں، کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں غلط استعمال ہونےنہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے