فیس بک

اگر آپ جعلی خبریں شیئر کریں گے تو کچھ بھی شیئرنہیں کر پائیں گے، فیس بک نے خبردار کردیا

کیلفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جعلی خبروں کو نشر کرنے سے متعلق خبردار کردیا، فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر ٹائم لائن پر جعلی خبریں شیئر کی جاتی رہیں تو آپ کچھ بھی شیئر نہیں کرسکیں گے۔ فیس بک کے مطابق یہ پالیسی محض انفرادی طور پر صارف کیلئے نہیں بلکہ فیس بک پیجز پر بھی لاگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جاری کردہ پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ فیس بک کی جانب سے اس اکاؤنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو مسلسل غلط خبریں شیئر کررہا ہوگا۔ کسی قسم کی خبر چاہے وہ ویکسین سے متعلق ہو یا کورونا وبا یا کوئی بھی دیگر خبر، کچھ لوگ صارفین کے اکاؤنٹس پر نظر رکھیں گے اور پھر خلاف ورزی کرنے والے کو ہر قسم کی شیئرنگ سے روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے فیس بک ایک نوٹس جاری کرے گا جس کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارف کی پوسٹ نیوز فیڈ پر سب سے نیچے چلی جائے گی۔ علاوہ ازیں سائٹ پر نوٹیفکیشن کے عمل کو دوبارہ تخلیق کیا جارہا ہے جس کے بعد نوٹیفکیشن کے ذریعے صارفین یہ جانچنے کے قابل ہوجائیں گے کہ آیا خبر درست ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے