آرمی چیف

پاکستان خطے کے امن و استحکام کے لیے عالمی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے لیے عالمی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی سینٹرل کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون، سی پیک کی پیش رفت اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے علاقائی و عالمی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے، چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب مسٹر یانگ چیچی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر تعینات چینی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے