خورشید شاہ

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا ہے۔ عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، جس کے لئے بھرپور احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی ہے۔ حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ سارا الزام پچھلی حکومتوں پر ڈالا جارہا ہے، ہم کہتے ہیں کہ یہ صرف 2018 کی معیشت واپس کریں، ہم انہیں معاف کردیں گے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے انہیں ووٹ دیکر غلط کیا، لوگ ہم سے کہتے ہیں کہ اس حکومت کو اقتدار سے باہر نکالو، ایک آدمی کی ناکامی سے سب کو بھگتنا نہیں چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ آج پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے