اسحاق ڈار

نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر پابندی ختم ہو چکی، نئے قانون کے تحت اب وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں، اسحاق ڈار

لاہور (پاک صحافت) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر پابندی ختم ہو چکی، نئے قانون کے تحت اب وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف متحدہ عرب امارات سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جا رہے ہیں، جس کے بعد وہ انگلینڈ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی جب کہے گی نواز شریف انگلینڈ سے پاکستان آئیں گے، نواز شریف پر وہی کیس تھا جس میں مریم نواز بری ہو چکیں، اب نواز شریف بھی بری ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا جو معیشت 2013 میں ڈیفالٹ کے قریب تھی اسے نواز شریف نے 2017 میں دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بنا دیا، ہمیں ان کی لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا 8 ماہ بہت مشکل میں گزارے، میری ٹیم کے لوگ بھی کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکے گا لیکن میں ان سے کہنا تھا کہ معاہدہ جون کے آخری ہفتے میں ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی اور رواں ماہ ہی پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے