رانا ثناءاللہ

پرویز الہی کے پاس اکثریت نہیں لہذا وہ مستعفی ہوں۔ رانا ثناءاللہ کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز الہی کے پاس اکثریت نہیں لہذا اسے مستعفی ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یہ لوگ پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت نہ دکھا سکے اور ہمارے پاس آج بھی رکن پورے تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایسی حکومت کی طرف سے بلایا گیا جس کے پاس اکثریت نہیں، اگر ان کے پاس اکثریت ہوتی تو یہ ایوان میں دکھا دیتے، یہ کوشش کرتے رہے ان کا نمبر پورا ہوجائے، جب یہ نمبر پورا نہیں کرسکے تو اجلاس کو کل تک ملتوی کردیا گیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین کا نیوٹرل بندہ کرے یا عدالت کسی کو مقرر کرے، پرویزالہی اعتماد کا ووٹ لینے کے بجائے مستعفی ہوں یا رن آف الیکشن کی طرف جائیں، اعتماد کے ووٹ کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سبطین خان کریں یہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ہی وزارت اعلی کے امیدوار ہوں گے، اِس وقت وزیراعلی کے امیدوار کو تبدیل کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے، یقیناً اسٹیبلشمنٹ اس وقت کسی کی حمایت نہیں کررہی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے