خواجہ آصف

9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس پر پہنچنے کے حوالے سے ان کے اپنے رہنماؤں کے پیغامات موجود ہیں جن میں وہ للکارتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں، پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمان رؤف حسن صاف صاف تردید نہ کریں، اپنی ساکھ کا خیال رکھیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا حکومت پابند نہیں کہ اپوزیشن کاچیئرمین پی اے سی لگائیں، یہ چیئرمین پی اے سی کیلئے دو تین افرادکا پینل دے دیں، ہم سلیکٹ کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،  وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے