واٹس ایپ

واٹس ایپ کالز کے دوران اب آئی پی ایڈریس چھپانا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ محفوظ بنائے گا۔ خیال رہے کہ رہے کہ واٹس ایپ میں پہلے ہی میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے۔ اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کالز کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ پر کالز کے دوران آئی پی ایڈریس کو چھپا سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت صارف کی کال واٹس ایپ سرورز کے ذریعے کی جائے گی۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جائے گا۔

اگرچہ اس فیچر کو استعمال کرنے سے کالز کو زیادہ تحفظ مل سکے گا مگر کال کوالٹی کسی حد تک متاثر ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو میوٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر سے صارفین اپنے ڈیٹا کو سائبر حملوں سے زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے