مریم نواز

عمران خان کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، یہ وائرس مقبوضہ کشمیر کو نگل گیا، مریم نواز

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ وائرس مقبوضہ کشمیر کو نگل گیا ہے، عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آئے اور میری اطلاعات کے مطابق اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق کس نے دیا، کشمیر فروشی کے بعد یہ کس منہ سے کشمیر آرہے ہیں، جس نے ساری زندگی کھیل تماشے میں گزاری ہو وہ خارجہ پالیسی کے بارے کیا جانے۔

واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ کی پالیسی یہ ہے کہ میں نے خاموشی اختیار کرلی اب عوام بھی خاموشی اختیار کرلیں، ان کی خارجی پالیسی یہ تھی بھارت نے کشمیر کو ساتھ جوڑ لیا تو کہتے ہیں میں کیا کرسکتاہوں، اگر کچھ نہیں کرسکتے تو 22 کروڑ عوام سے کھیلنے کا حق کس نے دیا ہے۔ اسلام آباد کی سڑک کا نام تبدیل کرکے کشمیر کا سوگ منایا گیا، کشمیر کا سودا کرنے کے بعد اپنے اعمال کا سوگ بھی خود منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں بیشتر دہشتگرد حملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

(پاک صحافت) پاکستان میں ہونے والے بیشتر دہشت گرد حملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے