پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کا ملک میں بڑھتی مہنگائی اور گیس قلت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی  ملک میں مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے اور گیس بحران کے خلاف ملک گیر احتجاج کااعلان کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ 10 دسمبر کو کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں اور ہر گاؤں میں احتجاج کیا جائے جبکہ شہروں کی مرکزی شاہراہیں بند کی جائیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر کو گیس کی قلت کے خلاف مظاہرے ہوں گے جبکہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن  پی ٹی آئی حکومت نے اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا۔ خیال رہے کہ  حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 27 روپے 29 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر حکومت 33 روپے 38 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے