الیکشن کمیشن

8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم پیشرفت

اسلام آباد (پاک صحافت) 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مرتب کرلی ہے، الیکشن کمیشن حکام نے بیوروکریسی کے افسران کی بطور ڈی آر او اور آر اوز تقرری کا نوٹیفکیشن بھی تیار کرلیا ہے، حکام نے تمام افسران سے فرداً فرداً رابطہ کر کے کنفرمیشن کے بعد فہرست تیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے فہرست کمیشن کو بھجوا دی ہے، کمیشن کی منظوری کے بعد جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا مجوزہ شیڈول بھی تیار کرلیا ہے۔

ڈی آر اوز کو ایک روزہ ٹریننگ صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں دی جائے گی، ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل آفس میں ٹریننگ دی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنرز ڈی آر اوز سے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے