مرتضی وہاب

پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے لانگ مارچ سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ 27 فروری کومارچ سندھ اورپنجاب سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا، بلاول بھٹو نے ہمیشہ ایشوز کی سیاست کی ہے ذاتیات پرنہیں گئے، وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے جار ی بیان میں کہا کہ حکومت کوگھربھیجنے کی حکمت عملی کی جانب گامزن ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کے دوست فیصلہ کریں کہ آپ حکومت میں ہیں یا نہیں۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس ایم کیو ایم کے وزیر قانون نے بنایا ہے، کابینہ میں ایم کیو ایم کے امین الحق بھی موجود ہیں، عمران خان کی حکومت نے پارلیمان کی بے توقیری کی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے جار ی بیان میں مزید کہا کہ صدر مملکت کے دفتر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا، ہمارا ان سے ذاتی نہیں جمہوری اختلاف ہے، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران لوگوں کے جمہوری حقوق سلب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوگھربھیجنے کی حکمت عملی کی جانب گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے