شیری رحمان

ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا، ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے، ہر کسی کو قانون کے مطابق اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق ہے۔ جج کے فیصلے پرمل بیٹھ کر سوچیں گےکیا کرنا ہے، ایک فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے جاری بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے التوا کیس سے متعلق جاری سماعت پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں الگ الگ الیکشن ہونے سےبحرانی کیفیت بنتی ہے، جو بھی فیصلہ ہو اس سے عدلیہ کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن نے مزید کہاکہ اب صورتحال متنازع ہوتی جا رہی ہے، اب جو صورتحال ہے اس میں عدم اعتماد ہوگا۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ اعلی عدالتوں کو متنازع کیا جائے، ایک ہی پارٹی کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے