الیکشن کمیشن

8 فروری کو انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، 8 فروری کو انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں، لہذا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور ان کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول کا اہم جزوہے، تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولیت کی جاسکے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر کمیشن نے غور کیا، جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،موجودہ صورتحال کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے