بشری بی بی

نیب نے بشری بی بی کو کل طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشری بی بی کو کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بشری بی بی سے تحقیقات کرے گی، نیب نے بشری بی بی کو 29 اگست کو بھی طلب کیا تھا۔

بشری بی بی اپنے شوہر سے ملاقات کے باعث 29 اگست کو شامل تفتیش نہیں ہوئی تھیں اور ان کے وکیل نے نیب کو طلبی کی نئی تاریخ کی درخواست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے