گیس

سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

کراچی (پاک صحافت) صوبہ سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کر لی گئی ہے،  نئے ذخائر کی دریافت پاکستان پیٹرولیم نے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایاگیا ہے کہ صوبہ سندھ میں واقع لطیف بلاک کے جگن ون” کنویں سے گیس کے ان نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ بلاک کی 33فیصد ملکیت پاکستان پیٹرولیم کی ہے جبکہ اس بلاک میں ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی 33، 33 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ خط میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کنویں کی 11350 فٹ کھدائی کے بعد قدرتی گیس کی دریافت ممکن ہوئی ہے۔ کنویں کے سینڈ زون “بی” میں 12.6ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس کنویں کے سینڈ زون “سی” سے 13.7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔ گیس کی دریافت کمپنی کی جانب سے جارحانہ ڈرلنگ کی وجہ سے ہوئی ہے، نئی دریافت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

امیرمقام

ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ امیر مقام

سوات (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے