وزیر تعلیم سندھ

این اے 249 میں دوبارہ گنتی، سعید غنی کی جانب سے تھیلے کی سیل ٹوٹنے کا الزام مسترد

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق ایک بیان میں تھیلے کی سیل ٹوٹنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد اور سراسر غلط الزام ہے۔ سعید غنی کے مطابق دوبارہ گنتی کے عمل کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ، اس لیے کوئی گڑبڑ ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  ووٹوں کے تھیلے کی سیل ٹوٹنے کے الزام کو مسترد کردیا۔  سعید غنی کا کہنا تھا کہ تھیلے کی سیل تمام جماعتوں کے سامنے کھولی گئی۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ گنتی کے عمل کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ، اس لیے کوئی گڑبڑ ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کردیاہے۔ امیدواروں  نے الزام لگایا ہے کہ جو پولنگ بیگ لائے گئے ان پر سیل نہیں لگی ہوئی اور وہ کھلے ہوئے تھے جس کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے