نواز شریف

ثاقب نثار اور کھوسہ صاحب نے جسے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا وہ سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار اور کھوسہ صاحب نے جسے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا تھا وہ سب سے بڑا چور ثابت ہوا، اتنی بڑی چوری ملکی تاریخ میں کسی نے نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت لگا لیکن سچ سامنے آگیا۔ انہوں نے مجھے تو بیٹے سے 10 ہزار درہم لینے پر زندگی بھر کے لئے نااہل قرار دے دیا، پارٹی صدارت سے ہٹایا اور جیل میں ڈال دیا تھا۔ اتنی بڑی چوری اور ڈاکہ تو اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ڈالا گیا تھا۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اتنی بڑی چوری کرنے والوں کو اب اللہ قوم کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے، عمران خان کی چوری کی سزا مہنگائی کی صورت میں پوری قوم بھگت رہی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے غیرقانونی طریقے سے فارن فنڈنگ حاصل کی جسے قومی اداروں سے چھپاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے