رانا مشہود

48گھنٹے میں پنجاب حکومت گرا سکتے ہیں، رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اگر ہم چاہیں گو 48 گھنٹوں میں پنجاب حکومت گرا سکتے ہیں،  لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے کیوں کہ ہم دوبارہ انتخابات چاہتے ہیں۔  لیگی رہنما نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ   تین سال میں سلیکٹیڈ حکومت نے مہنگائی و بے روزگاری کا تحفہ دیا ہے، قرضے نا لینے کا اعلان کرنے والا قرضے لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک پر ایسے لوگ مسلط ہیں جن کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کو اہمیت نہیں مل رہی، تین سال میں حکومت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور مخالفین کو جیل  میں ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ  رانا مشہود نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک پر ایسی حکومت مسلط ہے جو عوام کی فلاح کا نہیں سوچتی، حکومت کی نالائقی کو بے نقاب کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی گئی، 28 اگست کو پی ڈی ایم کا اجلاس اور 29اگست کو جلسہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے