مراد علی شاہ

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دلوا کر ہی دم لیں گے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دلوا کر ہی دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ تکریم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 9 مئی کے واقعے میں ملوث لوگوں کا انشاءاللہ وہی حال ہوگا جو ملک کے دشمن کا ہوتا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی وجہ سے ملک قائم و دائم ہے، شرپسندوں نے شہداء کی یادگار کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے