سعید غنی

32 زبانوں سے تعلق رکھنے والوں نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کرلیا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ 32 زبانوں سے تعلق رکھنے والوں نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ پیپلز سیکریٹریٹ میں سعید غنی کی پریس کانفرنس کے دوران شاہد میواتی اور سینیٹر وقار مہدی بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، صوبہ سندھ میں پی پی کے امیدواروں کی حمایت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 32 مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا ہے، ہم لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ پی پی کراچی ڈویژن کے صدر نے یہ بھی کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو لیاری سے ہارے نہیں تھے انہیں ہروایا گیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں وہ یو سیز بھی جیتیں جو پہلے ہارتے تھے، لیاری میں پیپلز پارٹی مضبوط ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے کہا کہ بینچ میں شامل ججز قابل احترام ہیں، اعتراض فیصلے کے بجائے آبزرویشن پر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ سیاسی آدمی نہیں کرسکتا، بانی پی ٹی آئی نے فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر شاہد میواتی نے کہا کہ میواتی قوم پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتی ہے، ہم نے پاکستان بنایا ہے اور پاکستان کو بچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے