یوٹیوب

یوٹیوب پر بچوں کو تشدد کی جانب راغب کرنے کے اشتہارات دکھائے جانے کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت)  یوٹیوب پر چھوٹے بچوں کے لیے مخصوص ویڈیوز کے دوران اشتہارات کے ذریعے پرتشدد مواد کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس کی جانب راغب کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے لیے مخصوص تقریباً ہر 2 میں سے ایک ویڈیو کے ساتھ اشتہارات ہوتے ہیں جو صارفین کو غیر مناسب مواد والی کسی دوسری ویب سائٹس پر لے جاتے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق عام کارٹون دیکھنے والے بچوں کو محض ایک کلک کے ذریعے پُرتشدد ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو جیسے 18 پلس مواد کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس پر لے جایا جا سکتا ہے۔ اس خامی کا پردہ فاش ‘گلوبل ایکشن پلان’ نامی این جی او نے کیا ہے جن کی جانب سے سوشل میڈیا اشتہارات پر پابندیوں کو مزید سخت بنانے کے لیے حکومت سے آن لائن سیفٹی بل میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل ایکشن پلان میں پالیسی اور آگاہی مہم کی قیادت کرنے والے اولیور ہیز نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘گوگل سمیت کسی بھی کمپنی کو چھوٹے بچوں کو پرتشدد ویڈیو گیمز دکھا کر رقم نہیں کمانا چاہیے’۔ ڈیجیٹل رائٹس گروپ ‘فوکس گلَو’ کے ساتھ مل کر کی گئی اس تحقیق کے ذریعے معلوم ہوا کہ مذکورہ اشتہارات ان ویڈیوز کے ساتھ دکھائے جا رہے ہیں جنہیں ان کے تخلیق کاروں یا خود یوٹیوب کی جانب سے ‘بچوں کے لیے مخصوص ویڈیوز’ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے