بلاول بھٹو

عوام نے ووٹ گالم گلوچ کرنے کیلئے نہیں دیا، اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام نے ووٹ گالم گلوچ کرنے کیلئے نہیں دیا، اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں عمائدین اور پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ گالم گلوچ کرنے کیلئے نہیں دیا، اپوزیشن کے دوستوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے انھیں بھی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، مل کر مسائل حل کرنے کا اشارہ دیا ہے، مسائل کے حل کیلئے عوامی نمائندے کردار ادا کریں، ہم چاہتے ہیں عام آدمی کو انصاف ملے۔ انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے