بیلاروس پاکستان

پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی پاسپورٹس رکھنے والے ویزا سے مستثنی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی پاسپورٹس رکھنے والوں کو ویزا سے استثنی دینے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بیلاروس نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور بیلاروس کے وزیر خارجہ نے تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ مستقبل میں پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سفارتی پاسپورٹس رکھنے والوں کو ویزا سے استثنی کے معاہدے سے دونوں ملک مستفید ہوں گے۔

بیلاروس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ دو طرفہ معاہدوں سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ بہترین مہمان نوازی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے