رانا ثناءاللہ

ہائیکورٹ نے عمران خان کو ضمانت نہ دی تو ان کو دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر ہائیکورٹ نےعمران خان کو ضمانت نہ دی تو ان کو دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سہولت کاری بے نقاب ہوگئی ہے، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ لاڈلہ کون ہے، ججز نے اپنے منصب کا بھی خیال نہیں کیا، کل کی سماعت سے متعلق بھی عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے یہ سہولیات کسی اور کو میسر نہیں آئیں، ہائیکورٹ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کو درست قرار دیا انہیں صرف طریقہ کار پر اعتراض تھا۔ عمران خان نے القادر ٹرسٹ کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر لاہور میں بھی ایک کرپشن کا بڑا کیس ہے جس میں انہیں عمر قید ہوسکتی ہے، عوام نے خود کو عمران خان کی گرفتاری سے الگ کرلیا ہے، عوام کا فیصلہ کبھی بھی عمران خان کے حق میں نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے