رانا ثناءاللہ

21 اکتوبر پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت نواز شریف کی آمد کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، ن لیگی رہنما نے 21 اکتوبر کی تیاریوں اور عوام کے جوش و خروش پر اظہار اطمینان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لاہور میں 8 اکتوبر کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ نواز شریف کے استقبال کا ٹریلر تھا، عوام نواز شریف کی واپسی کو اپنے اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام ن لیگی قائد سے اپنی محبت اور اعتماد کا ایک مرتبہ پھر اظہار کریں گے۔ اس وقت ایک ہی ایسا لیڈر ہے جو ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت اور منشور رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے