قمر زمان کائرہ

پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی لونڈی نہیں۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ شاہد خاقان عباسی کی لونڈی نہیں کہ وہ اسے اپنے مفادات کے لئے استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے معافی مانگنے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پی ڈی ایم کے بادشاہ سلامت نہیں ہیں کہ ہم دست بستہ ان کی خدمت میں پیش ہوں۔ ان کے الفاظ قابل مذمت ہیں۔

رہنما پی پی پی قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی لونڈی نہیں، مسلم لیگ ن لندن چیپٹر کی خواہش ہے کہ عمران خان کی حکومت نہ گرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ کا کردار نہیں نبھا سکے ہیں جس پر بہت افسوس ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے