عمران خان

وزیراعظم 23 فروری کو سری لنکا کا 2 روزہ  دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق  وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو سری لنکا کا  2 روزہ دورہ کریں گے جس میں تجارت اور سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع اور سیکیورٹی، ثقافت اور سیاحت کے معاملات پر دوطرفہ تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عمران خان سری لنکن وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی دعوت پر 23 سے 24 فروری تک سری لنکا کا دورہ کریں گے، ان کے اس دورے میں کچھ وفاقی وزرا اور سینئر حکام ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہوگا۔وزیراعظم کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دورے میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: مصری قیادت کے ساتھ خطےکے مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد وزیر خارجہ کی وطن واپسی

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع اور سیکیورٹی، ثقافت اور سیاحت کے معاملات پر دوطرفہ تبادلہ خیال ہوگا جبکہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔بیان کے مطابق ’دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں کو مزید بڑھانے کے لیے سری لنکا- پاکستان دوستی ایسوسی ایشن کا اعلان کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ عمران خان ایک مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، مزید یہ کہ دورے کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔تاہم بیان میں سری لنکن پارلیمنٹ سے تقریر کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

تاہم سفارتی ذرائع اور سری لنکن میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ ان تحفظات پر کیا گیا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بول سکتے ہیں جو نئی دہلی کے ساتھ کولومبو کے پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے