اسحاق ڈار

آزاد امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، اسحاق ڈار

لاہور (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، آزاد امیدوار 72 گھنٹے میں کسی جماعت کو جوائن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی الیکشن کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ لوگ شمولیت کے لیے ہمیں رابطے کررہے ہیں۔ آئین کے مطابق آزاد امیدواروں کو 72 گھنٹوں میں کسی پارٹی میں شامل ہونا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ اکثریت ہوگی تب بھی دیگر جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، پنجاب میں آزاد امیدوار (ن) لیگ کی کامیابی کے قریب بھی نہیں ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے والد کی آزاد امیدواروں کو قابو کرنے کی صلاحیت اچھی ہے۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ مانگ کر نہ پہلے ذمہ داری لی ہے اور نہ اب لوں گا، پارٹی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی، لیکن ہم شکایت کیسے کرتے کل تمام دن موبائل فون بند تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے