خواجہ آصف

2018 کے عام انتخابات کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں ہونے والی واردات کو ریورس کرنے کی ضرورت ہے، ملک سنجیدہ حالات میں مبتلا ہوچکا ہے، جو بھیانک کھیل اس ملک سے کھیلا گیا اس نے ایک نسل کی اخلاقی روایت کو برباد کیا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ چار سال میں ہوا وہ 75 سال کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے، گزشتہ چار سالوں میں معاشی تباہی کی گئی، اس ملک میں گزشتہ چار سالوں میں زوال تیزی سے آیا، مالی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پر لوگوں کو اعتماد تھا کیونکہ وہ سچے لیڈر تھے، اب حالات یہ ہو چکے ہیں کہ لیڈروں میں سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے