پرویز خٹک

عمران نیازی نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر مال کماؤ کی پالیسی بنائی۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر مال کماؤ کی پالیسی بنائی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چئیرمین پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ کے قصبے اکوڑہ خٹک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے حصول کی آڑ میں ملکی اداروں کے خلاف سازش میں مصروف عمل تھے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ یہ تبدیلی کے نام پر حکومت کے آنے کے بعد خود چوروں کے سردار بن گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر مال کماؤ کی پالیسی بنائی۔ عوام اس گمراہ کن ٹولے کے نرغے میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز پر خود کش حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 8 فروری کو مخالفین کو ناکوں چنے چبوائیں گے۔ مخالفین کی سوچ جہاں ختم ہوتی ہے، وہاں سے میری سیاسی سوچ شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے