رانا ثناءاللہ

2018 کے الیکشن میں نالائق اور نااہل ٹولے کو مسلط کیا گیا۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں نالائق اور نااہل ٹولے کو ملک و قوم پر مسلط کیا گیا تھا جس نے تمام شعبوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں آیا تو مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا، ان کے دور میں ادویات کا سکینڈل بنا، انہوں نے چینی درآمد اور برآمد کرکے اپنے لوگوں کو نوازا، کھاد بلیک میں فروخت ہونے پر کسانوں کو دھکے کھانے پڑے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہتی ہے ہمارے لوگوں کو اپوزیشن نے خریدا حالانکہ گزشتہ دو سال سے 22 لوگ عمران خان سے ناراض تھے، کیا بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا امریکی سازش تھی؟ اپوزیشن کے پاس 162، عمران خان کے پاس 176 ووٹ تھے، ہم نے تحریک انصاف کے کسی ناراض رکن کا ووٹ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے