سراج الحق

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ بحرانوں اور چیلنجز سے نکالنے کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں، وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد انتخابات کرانے کی تیاری کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں نشستیں مختص کی جائیں اور تعداد کی مناسبت سے ان کے لیے حلقے تشکیل دیے جائیں۔ کرپٹ سرمایہ دارانہ نظام کو ختم کر کے ملک کی معیشت کو اسلامی اصولوں پر ڈھالا جائے۔ موجودہ فرسودہ نظام انسانوں کو غلام بنانے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے