میں صبح وزیرِ اعظم تھا، شام میں ہائی جیکر بنا دیا گیا، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ترقی والے لوگ ہیں، میں صبح وزیرِ اعظم تھا شام میں ہائی جیکر بنا دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا جائے گا، تقریباً 1 لاکھ روپے تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کیا گیا، مقصد صرف وزیرِ اعظم کو نکالنا تھا اور ایک سلیکٹڈ کو لانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد اپنے بہت سارے ساتھیوں سے ملاقات ہو رہی ہے، بیچ میں کافی گیپ آ گیا، حالات کہاں سے کہاں لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود وزیرِ اعظم کو نکالنا تھا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی تھی، سی پیک پاکستان آ رہا تھا، کہا جا رہا تھا کہ پاکستان جی 20 میں شامل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہم نے خدا حافظ کہا تھا، ہم غیر ملکی قرضے واپس کر رہے تھے، اپنے دور میں قرضے لیے نہیں واپس کیے تھے، ہم پاکستان میں وہ کام کر سکتے ہیں جو دوسری قومیں نہیں کر سکتیں، ہمیں نظر کھا گئی، کسی کو پوچھنا چاہیے تھا کہ صبح کا وزیرِ اعظم شام کو ہائی جیکر کیسے بن گیا؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے