حمزہ شہباز

عمران خان اور اس کے حواری آئین اور قانون سے کھلواڑ بند کریں۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواری مونس الہی آئین اور قانون سے کھلواڑ بند کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ مونس الہی قبضہ شدہ اقتدار ہاتھ سے جانے پر بوکھلا گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے خزانے میں 500 ارب کی نقب لگانے کا حساب اب دینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور اس کے حواری مونس الہی آئین اور قانون سے کھلواڑ بند کردیں۔ جلد ہی پنجاب میں ان چوروں کا حساب و کتاب کا دور شروع ہوگا کسی کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے