راجہ فاروق حیدر

راجہ فاروق حیدر کی پی ٹی آئی کی سیاسی پالیسیوں پر کڑی تنقید

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی سیاسی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے وفادار ہیں مگر پاکستانی ریاست کی جانب سے کشمیر کے سلسلے میں جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے اس سے ہمیں عالمی سطح پر کوئی پذیرائی نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق راجہ محمد فاروق حیدر نے یہ بات آرلنگٹن ٹیکساس میں پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسا طریقہ کار اپنایا جائے جس کے نتیجے سے عالمی اقوام ہماری بات پر یقین کرے اس لیے اس وقت بھی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

واض رہے کہ راجہ فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ 74 سال گزر گئے اور اگر پاکستان نے اپنی حکمت عملی تبدیل نہ کی تو کشمیر کی آزادی کا خواب 74 سو سالوں تک بھی پورا نہیں ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا بازار گرم ہے، چھے ہزار سے زائد افراد کی اجتماعی قبریں ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں، دس ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات ہو چکے ہیں مگر عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے