شہلا رضا

شہلا رضا کی نیب اور ایف آئی اے پر شدید تنقید

حیدر آباد  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ کی وزیر برائے انسانی حقوق شہلا رضا نے قومی احتساب بیور (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی نیب تو کبھی ایف آئی اے بلا رہا ہے، میری ساکھ خراب کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سندھ کی وزیر برائے انسانی حقوق شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ اپنا موبائل ایک ہفتے کے لیے سرنڈر کریں، ہمارے کارکنوں کو ایف آئی اے اسلام آباد طلب کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نے اپنے تازہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت سمیت نیب اور ایف آئی اے کو آڑے ہاتھوں  لے لیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق شہلا رضا نے کہا کہ خوشی ہے پی ڈی ایم احتجاج کررہی ہے، استعفے نہیں دے رہی، پیپلز پارٹی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے