مراد علی شاہ

سب سے بڑا چیلنج غربت کا خاتمہ، اچھی صحت، معیاری تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی ہے، وزیر اعلٰی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا چیلنج غربت  کا خاتمہ، اچھی صحت،  معیاری تعلیم اور صاف پانی  کی فراہمی ہے جبکہ سندھ حکومت ان مسائل  کے حل کے لیے بھرپور  کام کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت  اپنے پارٹنرز کے ساتھ عوام کی ہر سطح پر بہتری  کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سے  یونائیٹڈ  نیشن ڈیولپمنٹ  پروگرام (یو این ڈی پی)  کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر ایس جی ڈیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے  594 ملین روپے  مختص  کیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں 17 سیکٹرز  میں ایس جی ڈیز  پر امپلیمنٹ  کیا  جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  ان مقاصد  کو حاصل  کرنے کے لیے متعلقہ  ادارے پی اینڈ ڈی  کی رہنمائی  میں کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز 2030-2022 ( ایس ڈی جیز )  کے حوالے سے  پالیسی اور پلاننگ پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے ایس ڈی جیز  پر عملدرآمد  کرانے کے لیے  پی اینڈ ڈی  ڈپارٹمنٹ  میں یونٹ  قائم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یو این ڈی پی  کے ریزیڈنٹ ری پریزنٹیٹیو  نے وزیراعلیٰ سندھ  کو یقین دلایا  کہ وہ سندھ حکومت  کے ایس ڈی جیز  کی امپلیمنٹیشن  کے لیے بھرپور  سپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے