رانا ثناء اللہ

14 مئی کو الیکشن کے انتظامات اب جنات ہی کر سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کے انتظامات اب جنات ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ککہ الیکشن کمیشن نے آٹھ اکتوبر کی تاریخ دی ہے جو مناسب ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اسمبلیاں اپنی مدت سے پندرہ دن پہلے توڑنے کا وقت پی ٹی آئی کی دل جوئی کے لیے دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسے کافی سمجھیں، جہاں تیس دن کی گنجائش نکالی ہے وہاں ساٹھ 65 دن کی گنجائش اور نکال لیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ  پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر سازش کی گئی، اب ہم اپنی تین اسمبلیاں توڑ کر اس سازش کی ناکامی کا انعام کیوں دیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ججوں نے ڈکٹیٹروں کو سندِ جواز اور آئینی ترمیم کا اختیار ہی دینا ہے اور ریٹائر ہو کر سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ بھی بیچنے ہیں تو دوسرے اداروں کو بھی اپنا کام کرنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے