راجہ فاروق حیدر

حکومت پاکستان نے وضاحت کر دی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کا کوئی ارادہ نہیں، راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم  لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے کہا  ہے کہ حکومت پاکستان نے وضاحت کر دی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تجارت کرنا کشمیریوں کے خون پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی گرفتاری اور جس انداز سے مقدمہ چلایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ یاسین ملک آزادی کی جدوجہد کررہے تھے جو ان کا بنیادی حق ہے،  یہ جرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے حد بندیاں ایک خاص مقصد کے تحت کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ راجہ فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا منصوبہ یہ ہے کہ وادی اور جموں میں نشتوں کا تناسب تبدیل کیا جائے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں زبان اور علاقے کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری دی ہے نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ قومی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے