سینیٹ

عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی۔ یہ قرارداد فاٹا سے آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظرعام انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بالا الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ پر زوردیتا ہےکہ وہ انتخابات پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے، انتخابی امیدواروں کونشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات میں مسلسل اضافے پرگہری تشویش ہے۔

واضح رہے کہ قرارداد میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان، باجوڑ، صوابی اور تربت میں مسلح حملے ہوئے، الیکشن لڑنے والے ایک بزرگ سیاستدان زخمی اور ایک امیدوار جاں بحق ہوئے، ملک میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوا ہے، امیدواروں کی رہائش گاہوں، دفاترمیں دھمکیوں کے پمفلٹس کی تقسیم سیکورٹی اداروں کے لیےچیلنج ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ آئین تمام شراکت داروں کی حفاظت اور بِلا رکاوٹ شرکت یقینی بنانے پر زور دیتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے