راجہ پرویز اشرف

14مئی کو الیکشن نہیں ہوسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی کا دو ٹوک موقف

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دوٹوک موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سارے مل کر بھی چاہیں تو بھی 14مئی کو الیکشن نہیں ہوسکتے۔ خیال رہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بیان دیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ توہین شوہین کے معاملات سے باہر نکلیں۔ ہر شخص اپنی انا کو پاکستان کی عزت سے کم رکھے، کہیں پاکستان کسی بڑے نقصان سے دوچار نہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ آئین بڑا کلیئر ہے کہ اختیارات صرف پارلیمان کے پاس ہیں، پارلیمان کے ممبران کی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط لکھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے